راولپنڈی پولیس خدمت مراکز کی جانب سے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری
راولپنڈی پولیس خدمت مراکز کی جانب سے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز لیاقت باغ کے ساتھ ساتھ 12 دیگر خدمت مراکز بھی کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2024 میں مجموعی طور پر راولپنڈی میں ایک لاکھ 76 ہزار 337 افراد نے خدمت مرکز سہولیات حاصل کیں، خدمت مراکز کی سہولیات کے حوالے سے شہریوں کا 100 فیصد مثبت فیڈ بیک رہا۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی خدمت مراکز سے سال 2024 میں 61 ہزار 704 افراد نے پولیس کیریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 60 ہزار 614 افراد نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کی سہولت حاصل کی۔
خدمت مراکز سے 6 ہزار 442 افراد نے نئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، 9 ہزار 720 افراد نے لرنرز ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، 8 ہزار 932 افراد نے لرنرز ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔
1600 افراد نے ایف آئی آر کی کاپی ھاصؒ کی جبکہ 745 افراد نے گمشدگی رپورٹ درج کروائی، 633 افراد نے کرایہ داری و ملازمین کی رجسٹریشن کروائی، 177 افراد نے ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، 355 افراد نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 96 افراد نے دیگر اضلاع کے لائسنس کی تجدید کروائی۔