Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر پر شوہر کو قتل کرنے کا الزام ثابت، عمر قید کی سزا سنا دی گئی

ملزمہ نے شادی کے 19 روز بعد فائرنگ کرکے اپنے شوہر کو قتل کردیا تھا
شائع 07 جنوری 2025 11:48am

پشاور کی معروف ٹک ٹاکر بسمہ بی بی پر اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے، عدالت کی جانب سے ملزمہ کو سزا سنا دی گئی ہے۔

مردان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے جج نے ملزمہ کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرماننے کی سزا سنائی۔

ملزمہ بسمہ بی بی پشاور کی معروف ڈانسر اور ٹک ٹاکر ہے، جس نے شادی کے 19 روز بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنے شوہر سمیع اللہ کو قتل کیا تھا۔

سزا سنتے ہی ملزمہ عدالت کے باہر رو پڑی۔

مقتول کے بھائی حبیب الرحمٰن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دے دیا۔

LIFE SENTENCE

TikToker Bisma

Husband Murder