مسلمان اہلیہ نے غیر مسلم بھارتی اداکار سے اسلام قبول کروا لیا
بگ باس سیزن18 کےشریک امیدوار اوراداکار ویوین ڈسینا نے 2019 میں اسلام قبول کرنے کے بعد 2022 میں مصر سے تعلق رکھنے والی صحافی نوران علی سے شادی کی تھی۔
حالیہ ایک انٹرویو میں ان کی اہلیہ نے ویوین کے ساتھ اپنے تعلقات اور ان کے اسلام قبول کرنے کے بعد نفرتوں کا سامنا کرنےکی تفصیل بتائی۔
فلم ’شعلے‘ کا پُرتشدد اور ظالمانہ قرار دے کر حذف کیا گیا سین منظر عام پر
نوران نے کہا کہ ویوین نے جب مجھ سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تومجھ پر لو جہاد کا الزام دیا گیاان کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کا اثر ان کے کام پر بھی پڑا۔
نوران کا مزید کہنا تھا کہ ویوین کا مذہب عیسائی تھااور میں مسلم گھرانے سے تھی اور چونکہ ہمارے دین میں مذہب کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اس لیے میں نے انہیں صاف الفاط میں کہہ دیا تھا کہ میرے مذہب میں ان کے ساتھ شادی ممکن نہیں ہے اور میں اس کا احترام کرتی ہوں۔
معروف بھارتی یوٹیوبر بھی ’ڈیجیٹل حراست فراڈ‘ کا شکار، لاکھوں گنوا بیٹھے
انہوں نے کہا کہ مجھے معاشرے کی مخالفت کے خدشات لاحق تھے اور ساتھ یہ بھی خوف تھاکہ اگر میں انکی توقعات پر پوری نہ اتر سکی تو بعد میں انہی کسی قسم کا پچھتاوا نہ ہو کیونکہ بلاشبہ یہ ایک بہت بڑا قدم تھا اور میں اسی خوف کی وجہ سے 6 مہینے ان سے دور رہی جس کے دوران نہ تو میں انے ان سے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی ان کے کسی میسیج کا جواب دیا۔
نوران نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد مجھے اپنی ایک مشترکہ دوست سے ان کے اسلام کے بارے میں مطالعہ کا علم ہوا اور 6 مہینے بعد انہوں نے مجھ سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں میرے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے۔ اور اگر میں ان سے شادی نہ بھی کروں تو وہ اسلام کو اپنائیں گے۔
نوران کا کہنا ہے کہ مجے اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں ایک سے دوہفتے لگے کہ وہ اپنا مذہب بدل رہے ہیں جس میں میری مداخلت صفر تھی۔
یاد رہے کہ ویوین ڈسینا نے 2022 میں نوراں سے شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
اس سے پہلے ویوین کی شادی 2013 میں واہبز دوراجی سے ہوئی تھی جن سے انکی ملاقات ایک ٹیوی شو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ لیکن 2017 میں طلاق کی درخواست کے بعد 2021 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔