Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

محمد حفیظ نے ’اووو‘ احتجاج ریکارڈ کروا دیا

محمد حفیظ کی یہ پوسٹ’ایکس’ پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے
شائع 07 جنوری 2025 09:55am

سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے نقش قدم پر چل پڑے، انہوں نے بھی ’اووو اووو‘ کا احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شہاز شریف نے ایک تقریب میں واقعہ سنایا تھا کہ وہ دورہ جاپان پر تھے اور جاپان کی ہونڈا فیکٹری جا رہے تھے، تو اس دوران انہیں ’اُووو اُووو‘ کی آوازیں آئیں تو وہ میزبان سے پوچھنے والا تھے کہ آخر یہ آوازیں کیسی ہیں؟ مگر نہیں پوچھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ’پھر دوسری بار اسی طرح کی کی آوازیں آئیں، جب تیسری مرتبہ بھی یہی آوازیں آئیں تو ان سے رہا نہیں گیا، اور میزبان سے پوچھ لیا کہ یہ کیسی آوازیں ہیں تو انہوں نے بتایا کہ ملازمین کا احتجاج چل رہا ہے۔

وزیر اعظم نے تقریب میں اوو احتجاج پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان میں احتجاج کے موقع پر بھی کام نہیں رکا، اور انہوں نے اپنا احتجاج ’اُووو اُووو‘ کرکے ریکارڈ کروایا لیکن پاکستان میں تو اسلام آباد پر لشکر کشی ہوجاتی ہے۔

اب اس احتجاج کو محمد حفیظ نے سنجیدہ لے لیا ہے اور انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اووو اووو اووو کے پیغام سے ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس کے ساتھ چند ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

ایکس پوسٹ میں استعمال کیے جانے والے ہیش ٹیگز میں ’پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ‘، ’پریزیڈنٹ ٹرافی‘ اور ’ڈیپارٹمنٹ کرکٹ‘ شامل ہیں۔

محمد حفیظ کی یہ پوسٹ’ایکس’ پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’مسٹر پروفیسر! ہو سکتا ہے کہ اب آپ کے احتجاج پر غور کیا جائے کیونکہ آپ نے احتجاج کا درست طریقہ کار اپنایا ہے۔

بعض صارفین کو محمد حفیظ کی پوسٹ سمجھ ہی نہیں آئی اور انہوں نے سابق کپتان سے اس کے معنی اور ترجمہ تک پوچھ لیا۔

mohammad hafeez

PM SHAHBAZ SHARIF

ex pakistani captain

oooo protest