Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ثنا خان کے گھر ایک بار پھر خوشیوں کی دستک

سابق اداکارہ نے اسنٹاگرام پراپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی
شائع 07 جنوری 2025 09:18am

بھارتی اداکارہ ثنا خان اور انکے شوہر کے گھر دوسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

گذشتہ روز ثناخان اور ان کے شوہر مفتی انس نے اپنے اسنٹاگرام اکاونٹ ہر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں 5 جنوری کو دوسے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

چند ماہ قبل شادی کرنے والے سوناکشی اور ظہیر کی طلاق، وجہ کیا؟

شیئر کی گئی ویڈیو میں قرآن پاک کی تلاوت جاری تھی اور اسکے کیپشن میں لکھاگیا تھا کہ ”اللہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھ دی ہے، وقت آنے پر اللہ اسے عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔“

یادرہے کہ ثناخان نے 2020 میں اپنے کیریئر کے عروج میں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور اسلامی عالم مفتی انس سید سے شادی کے بعد خود کو دینی کاموں میں مصروف کرلیا تھا۔

رام چرن کا سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ پر دلچسپ تبصرہ وائرل

2023 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام جوڑے نے سید طارق جمیل رکھا تھا۔

ثناخان شادی کے بعد ایک پرسکون اور خوشگوار زندگی گذار رہی ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات