Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ملکی اقتصادی صورتحال، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں اہم قومی امور زیر بحث آئیں گے
شائع 07 جنوری 2025 09:11am

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اقتصادی ٹیم ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دے گی، اجلاس میں ملک کی سیاسی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں اہم قومی امور زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

وزیراعظم قومی معاملات پر اظہار خیال بھی کریں گے۔

cabinet meeting

PM Shehbaz Sharif