بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رپورٹ کردہ اکثر لاپتہ افراد دہشتگردوں کی کیمپ سے برآمد ہونے لگے
بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی طرف سے رپورٹ کیے گئے بہت سے ”لاپتہ افراد“ کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل ایف) یا بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے کیمپوں میں پائے جا رہے ہیں۔
بی وائے سی کی سربراہ ماہرنگ بلوچ نے خود انکشاف کیا ہے کہ حملوں کے دوران ایران میں دہشت گردوں کے کیمپوں میں مارے گئے افراد ان مظاہرین کے رشتہ دار تھے جن کی وہ قیادت کر رہی تھیں۔
ایک خودکش بمبار کی بہن ودود ستیکزئی نے مبینہ ”لاپتہ شخص“ کے حوالے سے جھوٹا احتجاج کیا۔
گوادر پورٹ خودکش حملہ آور کو بھی دہشت گرد ظاہر کرنے سے پہلے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے ہوئے تربت حملے میں ایک ”لاپتہ“ فرد شامل تھا جو 7 ماہ تک دہشت گردی کی تربیت لیتا رہا تھا اور والدین اسے تلاش کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کو پہلے اپنے لاپتہ رشتہ داروں کو بی ایل اے یا بی ایل ایف کے کیمپوں میں تلاش کرنا چاہیے اور سمیدین، ماہرنگ سے جواب طلب کرنا چاہیے۔