Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بندر کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ویڈیو میں بندر کو چرخی پکڑے اور پتنگ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2025 09:40am

پتنگ اڑانے کے شوقین تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے مگر کیا کسی جانور کو پتنگ اڑاتے دیکھا ہے؟ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائر ل ہوئی جس نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وارانسی میں ایک بندر پتنگ اڑانے کی کوشش کر رہا ہے جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “ایک آسمانی تماشے میں، وارانسی میں ایک شرارتی بندر نے ایک پتنگ کو قابو کر لیا، جس سے مقامی لوگ حیران رہ گئے۔ پرواز کے قدرتی مزاج کے ساتھ، پتنگ بازی کے مقابلوں میں یہ چھوٹا پرائمیٹ شاید اگلی بڑی چیز ہو!

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھت پر موجود بندر ہوا میں اڑتی ہوئی پتنگ کو نیچے اتار رہا ہے، جبکہ آسمان پر ایک دوسرا پتنگ بھی اڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین اس کو پسند کررہے ہیں۔

ویڈیو میں بندر کو دھاگا پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (مانجھا) اور پتنگ بازی کے شیدائیوں کی طرح آسانی سے پتنگ اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بندر کی حرکت نے لوگوں کو بہت محظوظ ہوا۔

ایک صارف نے بندر کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کہ لکھا کہ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ بندر کیا صلاحیت رکھتے ہیں۔

india

lifestyle

Monkey Flies Kite