موٹر سائیکل کے برابر جسامت والی مچھلی 36 کروڑ 25 لاکھ روپے میں نیلام
جاپانی مچھلی بازار میں نئے سال کے آغاز پر موٹر سائیکل کے برابر جسامت والی مچھلی نیلام کردی گئی۔
جاپان کے سب سے بڑے مچھلی بازار ٹوکیو کے تویوسو فش مارکیٹ میں نئے سال کی نیلامی کے دوران ایک موٹرسائیکل جتنی بلو فن ٹونا کو 13 لاکھ ڈالرز (تقریباً 36 کروڑ 25 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں فروخت کیا گیا، جو ریکارڈ پر دوسری سب سے بڑی نیلامی ہے۔
دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون 116 برس کی عمر میں چل بسیں
اس بڑی جسامت والی مچھلی کا وزن 608 پاؤنڈ تقریباً 276 کلوگرام ہے، جسے جاپان کی ایک مشہور ریسٹورنٹ چین نے نیلامی میں خریدا ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق یہ قیمت 1999 سے جاری ریکارڈ میں دوسری سب سے بڑی بولی ہے، سب سے زیادہ قیمت 2019 میں 278 کلوگرام وزنی ٹونا کے لیے 31 لاکھ ڈالرز تھی۔
واضح رہے کہ ٹوکیو کی مچھلی مارکیٹ میں زیادہ تر دنوں میں ملک بھر سے آنے والے وینڈرز بہترین مچھلیاں نیلامی کے لیے پیش کرتے ہیں، تاہم نئے سال کی نیلامی اہمیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر خریدار سال کی پہلی نیلامی کا اعزاز حاصل کرنے کےلیے ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
جاپان نے انسانوں کی دھلائی کرنے والی واشنگ مشین متعارف کرا دی
ماہرین کے مطابق بلو فن ٹونا دنیا کی سب سے بڑی ٹونا نسل ہے، جو 40 سال تک زندہ رہ سکتی ہے اور وزن میں 1,500 پاؤنڈ تک پہنچ سکتی ہے۔
بدقسمتی سے زیادہ شکار اور غیر قانونی ماہی گیری کے باعث ان کی آبادی میں شدید کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں یہ نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔