پارا چنار میں دھرنے کے منتظمین اور شرکا کے خلاف مقدمہ درج
پارا چنار پریس کلب کے باہر مرکزی دھرنے کے شرکا کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں پارا چنار پریس کلب کے باہر 17 روز سے جاری دھرنے کے منتظمین اور شرکا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں تحصیل چیئرمین مزمل حسین سمیت 300 نا معلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ دھرنا منظمین کا کہنا ہے دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ہی ہم نے اپنا دھرنا ختم کردیا ہے۔
کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، فوجی آپریشن کا فیصلہ مسترد
دوسری جانب کرم کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم میں امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر 3 عمائدین سید رحمان، سیف اللہ اور کریم خان نے گرفتار کر لیا اور پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا دے کر روڈ بند کرنے والوں پر بھی مقدمات درج کرلیے گئے۔
ضلع کرم میں حالات بدستور کشیدہ ہونے سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی جبکہ ضلع کے لیے تیسرے روز بھی امدادی سامان روانہ نہ ہوسکا اور 80 ٹرک کھڑے رہ گئے۔
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آمدورفت کے راستے ہر صورت کھول کر آمد و رفت یقینی بنائی جائے گی۔