Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارت فرار حسینہ واجد کے خلاف ایک اور وارنٹ گرفتاری جاری

انٹرنیشل کرائم ٹریبونل نے دیگر 11 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2025 09:29pm

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور 11 دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے منگل کو کہا کہ اس بار جبری گمشدگیوں کے مبینہ کردار کے حوالے سے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے 77 سالہ حسینہ واجد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں ان پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات لگائے گئے تھے۔

سیاسی قیدیوں کیلئے جہنم، شیخ حسینہ کا پراسرار ’آئینہ گھر‘

انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کے مقامی چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام کا کہنا ہے کہ ’دوسری بار جاری ہونے والے وارنٹس ان کے دور میں ہونے والی جبری گمشدگیوں سے متعلق ہیں۔ ’ بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے دسمبر میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ شیخ حسینہ واجد کو واپس بھیجا جائے تاکہ وہ مقدمات کا سامنا کریں، تاہم انڈیا نے اس کا جواب نہیں دیا تھا۔

تاج الاسلام کا مزید کہنا تھا کہ ’کورٹ مقدمے کی کارروائی کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق ’ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ مقدمے کی کارروائی جلد از جلد تکمیل تک پہنچے، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم قانون کو توڑیں گے یا مقدمے کے لیے ضروری قانونی عمل کے بغیر ہی فیصلہ مسلط کریں گے۔

شیخ حسینہ کا دھڑن تختہ کرنے والی تحریک کا اصل ہیرو، ناھد اسلام کون ہے؟

ان کے دور حکومت میں بنگلہ دیشی سکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ طور پر 500 سے زائد افراد کو اغوا کیا تھا، جن میں سے کچھ کو برسوں سے خفیہ سہولیات میں رکھا گیا تھا۔ اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق، حسینہ کی برطرفی کے بعد سے متاثرین نے اپنی آزمائشوں کے دردناک واقعات کے ساتھ آگے آنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔

عدالت کی جانب سے اس سے قبل بھی انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

War Crimes

Bangladesh

Sheikh Hasina