تربت میں مسافر بس کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج، کون سی دفعات شامل
4 جنوری کو تربت میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے
بلوچستان کے شہر تربت میں مسافر بس کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل تربت میں مسافر بس کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور 3,4,5 ایکسپولیسو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 4 جنوری کو تربت میں مسافربس سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا گئی تھی، جس میں 5 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
بلوچستان
turbat
turbat blast
FC Bus Blast
مقبول ترین