معذور بچے کی دیکھ بھال سے پریشان سافٹ ویئر انجینئر کا سفاکانہ اور ظالمانہ اقدام
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں سافٹ ویئر کنسلٹنٹ، اس کی بیوی اور دو بچوں سمیت ایک خاندان کے چار افراد بنگلورو میں اپنے کرائے کے گھر میں مردہ پائے گئے۔
مرنے والوں کی شناخت 38 سالہ انوپ کمار، اس کی بیوی راکھی 35سالہ ، 5 سالہ بیٹی انوپریا اور 2 سالہ بیٹے پریانش کے نام سے ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق اترپردیش کے شہر پریاگ راج سے تھا، انوپ کمار بیوی اور بچوں کے ساتھ ایک پرائیویٹ فرم سافٹ ویئر کنسلٹنٹ کی ملازمت کے لیے بنگلور میں مقیم تھا۔
ماں کے علاج کے پیسے آن لائن گیم میں ہارنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
پولیس کےمطابق پیر کی صبح نوکر کام کے سلسلے میں گھر پہنچا، گھرکے اندر سے جواب نہ ملنے پر اس نے پڑوسیوں کو بتایا ، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر انوپ کمار، اس کی بیوی اور بچوں کی لاشیں نکالیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ انوپ اور اس کی بیوی راکھی نے اپنے بچوں کو زہر دے کر خو کو پھانسی دے کر ہلاک کیا۔
جوان سال پائلٹ خودکشی سے ہلاک، بوائے فرینڈ گرفتار
نوکر نے بیان میں بتایا کہ میاں بیوی اپنے معذور بڑے بچے کی دیکھ بھال اور صحت کے حوالے سے پریشان تھے، کہا جاتا ہے کہ اس بیٹی انوپریا بھی معذور تھی۔ جس کے وجہ سے کافی ذہنی دبائو کا شکار دیکھائی دیتے تھے، لیکن اس طرح کے سخت ارادوں کے آثار نہیں دکھائی نہیں دیتے تھے۔
اس نے مزید بتایا کہ فیملی نے اتوار کو پکنک کے پانڈیچیری کے سفر کا منصوبہ بنایا تھا اور تیاری مکمل ہو گئی تھی اور کافی خوش دکھائی دے رہے تھے۔
پولیس کے مطابق ابھی تک انوپ کی جانب خودکشی کو نوت نہیں ملا، تاہم مقدمہ درج کرلیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔
Comments are closed on this story.