Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارت: ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کا حملہ، 10 بھارتی اہلکار ہلاک

حملہ بھارت میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کی جانب اشارہ کرتا ہے
شائع 06 جنوری 2025 05:29pm
بشکریہ عالمی میڈیا
بشکریہ عالمی میڈیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بے جا پور میں بھارتی سیکیورٹی اہلکار کی گاڑی پر مائو نواز باغیوں کے اچانک حملے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکار نارائن پور، دانتے واڈا اور بے جا پور میں آپریشن کے بعد واپس آرہے تھے۔

بنگلہ دیشی بارڈر فورس کو بھارت کے مقابلے پر ڈٹ جانے کا حکم

گذشتہ دنوں چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور مائو نواز باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جس میں دونوں طرف سے لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی بہت سی ریاستیں مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے تنگ ہیں، جبکہ آئے روز فالس فلیگ آپریشنز کی آڑ میں بے گناہ لوگ جان سے جاتے ہیں۔

بھارتی ہیلی کاپٹرز حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال

ریاست چھتیس گڑھ میں ہونے والا حملہ بھی بھارت میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

india

world

terror attack

attack

security forces operation