اسلام آباد: ڈپلو میٹک انکلیو کے فلیٹ سے غیر ملکی سفارت خانے کے اہلکار کی لاش برآمد
پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے پمز اسپتال منتقل کر دی
اسلام آباد کے ڈپلو میٹک انکلیو میں واقع فلیٹ سے غیر ملکی سفارت خانے کے اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت جرمن سیکنڈ سیکرٹری تھامس جرگن کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے پمز اسپتال منتقل کر دی ہے۔
واقعے سے متعلق پولیس نے جرمن سفارت خانے کو بھی اطلاع کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
Dead body Found
diplomatic enclave
Thomas Jurgen
مقبول ترین