Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

’کسی کے نکاح پر پہلی بار گواہ بنا تھا، وہ بھی اپنی اماں کے‘، عبدالاحد کا انکشاف

انہوں نے اپنی والدہ کو 18 سال بعد دوبارہ شادی پر آمادہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2025 05:02pm

اپنی والدہ کا نکاح کروانے والے نوجوان عبدالحد کا کہنا ہے کہ وہ زندگی میں پہلی بار کسی کی شادی میں گواہ بنے ہیں اور وہ بھی ان کی اپنی والدہ کا نکاح تھا۔

عبدالاحد نے نومبر میں اپنی والدہ کا نکاح کروایا تھا۔ انہوں نے بچپن سے ہی اپنی والدہ کو اکیلا پایا، اسی لئے ان کی دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا۔

’پوری زندگی ہم پر قربان کردی‘، بیٹے نے 18 سال بعد ماں کی شادی کروا دی، ویڈیو وائرل

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالاحد نے اپنے اس تجربے کے بارے میں بات کی۔

لاہور کے رہائشی عبدالاحد نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو دلہن کے روپ میں دیکھ کر حیران تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں پہلی بار کسی کے نکاح میں گواہ بنا تھا، وہ بھی اپنی اماں کے نکاح میں۔‘

احد کی والدہ مدیحہ کاظمی نے پہلے خاوند سے علیحدگی کے بعد بچوں کی خاطر اپنی ہر خوشی دبا کر نا کیلئے محنت کی۔

مدیحہ خاتون کو ڈر تھا کہ دوبارہ شادی کرنے پر ان کے بچوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مدیحہ کے بیٹے عبدالاحد بتاتے ہیں کہ ہم بہن بھائیوں نے مل کر اس شخص سے ملاقات کی، اپنی تسلی کی، اور چند ماہ بعد نکاح کے بعد ماں کو رخصت کیا

عبدالاحد کا پیغام دیا کہ کسی کی شادی کے بارے میں نہ سوچنا صرف ذمہ داریوں کی وجہ سے خود غرضی ہے۔

entertainment

lifestyle