Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

چہرے کے غیر ضروری بالوں سے پریشان خواتین اپنی خوراک میں ان چیزوں کوشامل کریں

ان سے ہر طرح کے پارلر میں جا کر بھی چھٹکارا نہیں پایا جاسکتا ہے
شائع 06 جنوری 2025 02:21pm

خواتین میں ان دنوں چہرے کے بالوں کی افزائش کا مسئلہ بہت عام ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ان 3 غذائی تبدیلیوں کو اپنے معمولات میں شامل کریں۔

آج کل خواتین کو سب سے زیادہ پریشانی چہرے پر بڑھنے والے غیر ضروری بالوں سے ہوتی ہے جن سے ہر طرح کے پارلر میں جا کر بھی چھٹکارا نہیں پایا جاسکتا ہے۔

مٹھائی کھانے والی طالبہ کا جبڑا ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم

درصل یہ مسئلہ مکمل طور پر ہارمونز سے متعلق ہے۔ جس کا براہ راست تعلق آپ کے لائف اسٹائل اور کھانے پینے کی عادات سے ہے۔

اگر آپ ان ناپسندیدہ بالوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہیں اور ان بالوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو اندرونی طور پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی اور اپنی خوراک میں بعض چیزوں کو ترک کر کے کچھ صحت بخش چیزیں شامل کرنا ہوگا۔ خوراک میں کی گئیں یہ تبدیلیاں ضروراثر دکھائیں گیں۔

خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کریں

اپنی روزمرہ کی خوراک میں کاربو ہائیڈریٹ کی زیادہ مقدار لینا چھوڑ دیں۔ اور ضروری غذائیت سے بھر پور کھانا کھائیں۔ جس میں پروٹین، قدرتی چکنائی اور فائبر کی زیادہ سے زیادہ مقدار پائی جاتی ہو۔

وزن کی کمی سے لے کر چمکتی جلد تک پائے کا سوپ پینے کے فوائد

جگر کو ڈیٹاکس کرنا بھی ضروری ہے

چہرے کے بالوں کے لیے جگر بھی ذمہ دار ہوسکتا ہے۔ اس لیے اپنی غذا میں کیلے اور بروکولی جیسی سبزیاں ضرور کھانی چاہیے۔

اینٹی سوزش والی غذائیں کھائی جائیں

اپنی خوراک سے پروسیسڈ فوڈز یعنی پیکڈ فوڈزکو مکمل طور پر بند کردیں۔ اس کی بجائے اینٹی سوزش والی غذائیں کھائی جائیں۔ اس سلسلے میں اومیگا تھری فوڈ فلیکس سیڈز شامل کریں۔

ان 3 غذاوں کو اپنی خوراک میں شامل کر کے چہرے سے غیر ضروری بالوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Women

lifestyle

Skin care

beauty hack