Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

گوشت کے نام پر قتل عام کرنے والے بھارتی خود کتنا گوشت کھاتے ہیں؟ ہوشرُبا انکشاف

بھارت میں گوشت کھانا انتہائی ناپسندیدہ مانا جاتا ہے
شائع 06 جنوری 2025 01:56pm
تصویر: میٹا اے آئی
تصویر: میٹا اے آئی

گوشت انسانی غذا کا ایک اہم جزو ہے، جو دنیا بھر میں اپنی لذت اور غذائیت کی وجہ سے مقبول ہے۔ مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں میں گوشت کو مختلف انداز میں پکایا اور پسند کیا جاتا ہے۔ تاہم، یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد یا تو گوشت بالکل نہیں کھاتی یا اس کا استعمال کم کرتی ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات مذہبی عقائد، روحانی نظریات، اور بعض اوقات ذاتی یا سماجی ترجیحات ہیں۔

ہندوؤں میں سبزی خور غذا کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، جو نہ صرف ایک مذہبی روایت ہے بلکہ اسے ایک صحت مند طرزِ زندگی کا حصہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن مشاہدے، سروے اور رپورٹس کے مطابق اس کے باوجود ملک میں گوشت کھانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

آج ہم آپ کو ان 10 بھارتی ریاستوں کے بارے میں بتائیں گے جہاں نیشنل ہیلتھ اینڈ فیملی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گوشت کھانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

تلنگانہ

تلنگانہ کی کل آبادی کا تقریباً 2.7 فیصد صرف ویجیٹیرن کھانا کھاتا ہے۔ باقی 97 فیصد سے زیادہ آبادی گوشت کھانے کو ترجیح دیتی ہے جس میں مرغی، بھینس کا گوشت، بکرے کا گوشت، مچھلی، انڈے اور دیگر سمندری غذا شامل ہیں۔

جھارکھنڈ

یہ قبائلی اکثریتی ریاست ہے، یہاں بھی سبزی خوری کی ایک بھرپور روایت ہے لیکن یہاں بھی چکن، مٹن اور مچھلی کھائی جاتی ہے جو کہ 97 فیصد آبادی پر مشتمل ہے۔

گوا

گوا کی آبادی کا 93.8 فیصد حصہ نان ویجیٹیرین ہے۔

تریپورہ

تریپورہ میں نان ویجیٹیرین آبادی تقریباً 95 فیصد ہے۔

اڈیشہ

مٹن اور مچھلی سے بنی بہت سی نان ویجیٹیرین ڈشز کو اوڈیشہ میں غذا کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔

تمل ناڈو

تمل ناڈو میں تقریباً 97.65 فیصد لوگ نان ویجیٹیرین کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

آندھرا پردیش

آندھرا پردیش میں 98.25 فیصد لوگ خود کو نان ویجیٹیرین بتاتے ہیں۔

کیرالہ

کیرالہ میں بھی اس کی آبادی کے 99.1 فیصد باشندے نان ویجیٹیرین غذا کا انتخاب کرتے ہیں۔

مغربی بنگال مغربی بنگال میں 99.3 فیصد لوگ گوشت کھاتے ہیں۔ یہ ریاست اپنے خاص کھانوں کے ساتھ مچھلی کے سالن اور کلکتہ بریانی کے ساتھ ساتھ مٹن کڑھی کے لیے بھی مشہور ہے۔

ناگالینڈ

ناگالینڈ میں سب سے زیادہ گوشت کی کھپت ہے، جہاں گوشت کھانے والوں کا تناسب 99.8 فیصد ہے۔

Indian cricket team

Meat Eating

Non Vegetarian Indians