Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

فلم ’شعلے‘ کا پُرتشدد اور ظالمانہ قرار دے کر حذف کیا گیا سین منظر عام پر

فلم کی ریلیز سے قبل سنسر بورڈ نے کئی کٹوتیاں کیں تھیں
شائع 06 جنوری 2025 12:48pm

امیتابھ بچن اور دھرمیندر کی لازوال بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ اپنی ریلیز کے 50 سال بعد بھی اب تک پسند کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے تھیٹرز میں جیسے ہی دوبارہ ریلیز کیا گیا شائقین کا جم غفیر اپنی پسندیدہ فلم کو دیکھنے سنیما گھروں میں پہنچ گیا۔

فلم میں کئی ایسے مشہور مناظر ہیں جن پر کھڑے ہو کر داد دی گئی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی ریلیز سے پہلے ہی بہت سے مناظر کو حذف کر دیا گیا تھا؟ ایسا ہی ایک حذف شدہ منظر 49 سال بعد دوبارہ منظر عام پر آیا ہے۔

چیتے نے سلمان خان کی دشمن برادری کے بھگوان کا اوتار مار ڈالا، 7 صدمے سے ہلاک

1975 میں ریلیز ہونے والی فلم شعلے ہندی سنیما کی سب سے سدا بہار فلموں میں سے ایک ہے، اس کی سنسنی، محبت ڈرامے اور ایکشن سے پر کہانی نے فلم بینوں کے دل جیت لیے اور انہیں تاحیات مداحوں میں بدل دیا۔

تاہم، فلم کی ریلیز سے قبل سنسر بورڈ نے کئی کٹوتیاں کیں، فلم کے ولن گبر سنگھ کی بے رحمی پر مشتمل ایک حذف شدہ منظر حال ہی میں وائرل ہو گیا ہے۔

سنیتا آہوجا گووندا سے الگ گھر میں رہتی ہیں ، اہلیہ کا انکشاف

’اولڈ از گولڈ‘ نامی ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ نے فلم کے ایسے ہی ایک حذف شدہ منظر کی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں گبر جس کا کردار امجد خان نے ادا کیا ہے کو دکھایا گیا ہے۔ اس سین میں گبر نے امام صاحب کے بیٹے احمد کو بے رحم انداز میں بالوں سے پکڑا ہوا ہے جس کا کردار سچن پلگونکر نے ادا کیا تھا اور ان کے گرد ڈاکوؤں کا قافلہ بھی نظر آرہا ہے۔

سنسر بورڈ نے اس سین کو اس کے بہت زیادہ تشدد اور گبر کی ظالمانہ تصویر کشی کی وجہ سے ہٹا دیا۔

شعلے میں ہر ڈائیلاگ افسانوی ہے، اور دیکھنے والوں کو فلم کی کہانی کی طرح ازبر بھی ہے۔ خاص طور پر مشہور زمانہ لائن ’یہاں سے پچاس کوس دور جب بچہ رات کو روتا ہے تو ماں کہتی ہے، ’سو جا بیٹا، نہیں تو گبر آ جائے گا‘۔

گبر سنگھ نے ایسا خوف پیدا کیا کہ اس کے کردار کے ظلم کی عکاسی کرنے والے بہت سے مناظر سنسر ہو گئے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات