سابقہ بیوی اور بچوں کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
پنجاب میں چیچہ وطنی کے قصبے غازی آباد میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ بیوی اور بچوں کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا۔
غازی آباد سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی، خاتون نے بتایا کہ اس کا سابقہ شوہر اسے مسلسل ہراساں کر رہا ہے۔
روٹھی بیوی کو منانے کا حربہ شوہر کو الٹا پڑ گیا
خاتون نے بتایا کہ ملزم نے مجھے اور بچوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔
خاتون نے بروقت ہمسائیوں کے گھر پناہ لے کر اپنی اور بچوں کی جان بچائی۔
حوالات میں بند 3 بھائیوں کو تھانے میں گھس کر قتل کردیا گیا
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
Comments are closed on this story.