Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

امریکا میں شدید برفباری، 6 کروڑ لوگ متاثر، سڑکیں بند، پروازیں منسوخ

دس سال کی ریکارڈ پندرہ انچ سے زائد برف پڑنے کی پیشگوئی
شائع 06 جنوری 2025 12:35pm

امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی معطل ہوگیا ہے، امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک گھنٹے میں پانچ انچ تک برف پڑنے کے باعث برفانی تودہ گرگیا اور کئی گاڑیاں برف میں دب گئیں۔ برطانیہ میں بھی سب کچھ درہم برہم ہوگیا ہے، برمنگھم اور مانچسٹر میں رن وے برفباری کے باعث بند ہیں، پروازیں منسوخ اور بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

امریکا میں شدید برفباری سے 6 کروڑ کے قریب لوگ متاثر ہیں، اوہایو اور انڈیانہ کے متعدد شہروں میں راستوں پر کئی انچ برف جم گئی ہے، شہریوں کے لیے ضروری سفر کرنا بھی امتحان بن گیا ہے۔

کنساس کی ہائی وے پر ایک روز میں پچاس ٹریفک حادثات رونما ہوگئے۔

مختلف امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے دس سال کی ریکارڈ پندرہ انچ سے زائد برف پڑنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

برطانیہ میں بھی تیز ترین برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، برمنگھم اور بریڈ فورڈ ائرپورٹس کے رن وے شدید برفباری کے باعث بند ہیں اور درجنوں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں، جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

لندن میں درجنوں ٹرینیں بجلی کے نظام میں خلل کے سبب منسوخ ہوگئیں۔

آئرلینڈ میں بھی ہر سو سفیدی چھا گئی ہے، سیکڑوں گھروں کی بجلی چلی گئی، اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرات منفی گیارہ تک گر گیا ہے۔

US Snow Storm

UK Snow Storm