Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

اوور بلنگ کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا امکان

نیب نے انکوائری مکمل کرلی
شائع 06 جنوری 2025 12:20pm

لاہور الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (لیسکو) میں کروڑوں روپے اوور بلنگ انکوائری کا تنازعہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور اوور بلنگ کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں، جس کی رپورٹ چئیرمین نیب کو پیش کی جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق لیسکو نے صارفین کو سال 2024 میں کروڑوں روپے کے اضافی بل ڈالے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو، سی ایس ڈی اور ڈائریکٹر کمرشل ابتدائی انکوائری میں ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں، چئیرمین نیب کے نوٹس میں آنے پر اب اسی ہفتے انکو بریفنگ دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کو بریفنگ کے بعد انکوائری پر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی اووربلنگ کے ذمہ داران لیسکو افسران کے خلاف بڑی کارروائی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو دو تین ماہ سے تاخیری حربے استعمال کرتا رہا کہ انکوائری مکمل نہ ہو۔

LESCO

Over Billing

NAB Inquiry