ایک منٹ میں ساڑھے 4 لاکھ گولیاں برسانے والا چینی ہتھیار، جو امریکی ہائپر سانک میزائل کو بھی گرا سکتا ہے
چین ایک نیا اور انوکھا ہتھیار تیار کر رہا ہے جو ایک منٹ میں گولیوں کے ساڑھے چار لاکھ راؤنڈز فائر کرسکتا ہے، اور اس سے چلائی گئی گولیوں کی رفتار دنیا کی سب سے طاقتور بندوق سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی سائنسدان ”میٹل اسٹارم“ ایک مشین گن پر کام کر رہے ہیں جسے ”انسانی تاریخ کی سب سے طاقتور مشین گن“ کہا جا رہا ہے۔
گوگل نے امریکی خفیہ ہتھیار ’سمندری شیطان‘ کی تصاویر جاری کرکے بھانڈا پھوڑ دیا
اس مشین گن کو چند منٹوں میں ناقابل تصور تباہی پھیلانے کیلئے بنایا جارہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ جو بھی چیز اس بندوق سے نشانہ بنے گی اسے تباہ کر دیا جائے گا۔
اس مشین گن کی فائرنگ کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ فائرنگ کی شرح والی موجودہ مشین گن “ فیلانکس سسٹم“ امریکی مسلح افواج کے پاس ہے، جس میں 4,500 راؤنڈ فی منٹ فائر کرنے کی صلاحیت ہے۔
لیکن ذرائع کے مطابق یہ نیا چینی ہتھیار ہر منٹ میں 4.5 لاکھ راؤنڈ فائر کر سکتا ہے۔
اس سے فائر کیے جانے والے پروجیکٹائلز کی رفتار اتنی زیادہ ہے کہ یہ ماک 7 یعنی تقریباً 9 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے سفر کرنے والے ہائپر سونک میزائلوں کو بھی روک سکتا ہے۔
اس ہتھیار میں بارود کو دوبارہ لوڈ کرنا بھی ایک بڑا چیلنج ہے، جو فی منٹ لاکھوں گولیاں کھاتا ہے۔
اس کے لیے وسطی چین کے ایک صنعتی مرکز تائی یووان کے ایک چینی محقق نے ایک آسان حل تلاش کیا ہے۔ جس کے تحت بیرل کو دوبارہ بھرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
اس کے لیے ڈسپوزایبل بیرل استعمال کیے جائیں گے اور جب بھی گولیاں چلیں گی انہیں کنٹینر کے ساتھ پھینک دیا جائے گا۔ یعنی ہر بار نئے ڈسپوزایبل بیرل اور کنٹینرز استعمال کیے جائیں گے۔
چین کی نارتھ یونیورسٹی میں مکینیکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر لو زیٹاؤ، جو اس پروجیکٹ کی قیادت کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ بار بار بیرل لوڈ کرنے کی وجہ سے بیرل کی مضبوطی اور درستگی میں کمی کا امکان بھی ختم ہوجاتا ہے۔
خفیہ ہتھیار جو دنیا بھر کی پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کا باعث بن رہا ہے
موجودہ روایتی مشین گنیں مکینیکل ٹرگر استعمال کرتی ہیں اور پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی 7500 شاٹس فی سیکنڈ کی مانگ کو پورا نہیں کرسکتیں۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، لو اور اس کے ساتھیوں نے بڑی تعداد میں کنڈلیوں کے ساتھ ایک الیکٹرانک ٹرگر بنایا، جو بے مثال کارکردگی کے ساتھ فائر کرتا ہے۔ اس الیکٹرانک ٹرگر کا فائر کرنے کا وقت صرف 17.5 مائیکرو سیکنڈ ہے۔ اس کے ٹیسٹنگ ڈیٹا کے مطابق یہ مشین گن 450000 راؤنڈ فی منٹ فی بیرل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔