حماس جنگ بندی کے بدلے 34 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر راضی
حماس نے ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 34 یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دوحہ میں بات چیت کا عمل دوبارہ شروع ہوچکا ہے، جہاں قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں معاہدے پر پہنچنے کی کوششیں کئی ماہ سے جاری ہیں۔
اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 200 فلسطینی شہید 1
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حماس کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے متعلق جو فہرست دی ہے ان میں سے 34 یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس رہنما نے کہا کہ ابتدائی تبادلے میں تمام خواتین، بچے، عمر رسیدہ اور بیمار افراد شامل ہوسکتے ہیں جو غزہ میں یرغمال ہیں۔
حماس کی قید میں موجود اسرائیلی خاتون فوجی نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنادی
حماس رہنما نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کچھ یرغمالی ہلاک ہوگئے ہوں مگر ان کی حالت کا تعین کرنے کے لیے حماس کو وقت درکار ہے۔ غزہ میں موجود حماس جنگجوؤں سے رابطے اور زندہ اور ہلاک یرغمالیوں کی شناخت کے لیے کم از کم ایک ہفتے کا امن ضروری ہوگا۔