سابق مغوی کرنل گھر پہنچ گئے، عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی
لاہور ہائیکورٹ نے مغوی سابق کرنل نثار علی شہزاد کی گھر واپسی پر بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔
پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں نثار علی شہزاد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسے عدالت نے مغوی کے پیش ہونے پر نمٹا دیا۔
عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کی ایک اور نئی تاریخ دے دی گئی
عدالت نے پولیس کو مغوی کی بازیابی کے لیے آج تک کی مہلت دے رکھی تھی، اور مغوی نثار علی شہزاد عدالت میں پیش ہو گئے۔
درخواست گزار نے عدالت کو کہا کہ والد صاحب واپس آ گئے ہیں، وہ اتوار کے روز واپس آئے تھے، ہم کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔
تاجر فراز خان پر فائرنگ کے مقدمے میں مئیر کراچی کے ترجمان سمیت 3 افراد نامزد
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے والد سابق کرنل ہیں۔