Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہوگئے

نئے وفاقی انتخابات میں ٹروڈو کی پارٹی اپوزیشن کنزرویٹو سے بری طرح ہار جائے گی، سروے
شائع 06 جنوری 2025 09:36pm

کینیڈین اور دیگر غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہوگئے۔

”دی گلوب اینڈ میل“ نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ان کی لبرل پارٹی کے اندر سے مسلسل عہدہ چھوڑنے کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے درمیان تنازعات میں گھرے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پیر کو لبرل پارٹی کے رہنما کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلئے

یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب پولز سے پتا چلا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں ہونے والے وفاقی انتخابات میں ٹروڈو کی پارٹی اپوزیشن کنزرویٹو سے بری طرح ہار جائے گی۔

جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کو رواں دور حکومت میں کتنے تحائف ملے، ان تحائف کا کیا ہوگا؟

2013 میں ٹروڈو نے لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر اس وقت عہدہ سنبھالا جب پارٹی گہری مشکلات میں تھی اور پہلی بار ہاؤس آف کامنز میں تیسرے نمبر پر آئی تھی۔

ٹروڈو کے استعفے کے بعد ممکنہ طور پر ایک ایسی حکومت قائم کرنے کے لیے مطالبات کیے جا سکتے ہیں جو اگلے چار سالوں کے لیے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے نمٹنے کے قابل ہو۔

نو منتخب صدر ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے قبل سزا سنانے کی تاریخ کا اعلان

ایک ذرائع نے دی گلوب اینڈ میل کو بتایا کہ ٹروڈو نے وزیر خزانہ ڈومینک لی بلینک سے بات چیت کی کہ آیا وہ عبوری رہنما اور وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہوں گے۔ تاہم اگر لی بلینک نے لبرل قیادت کے لیے انتخاب لڑنے کا منصوبہ بنایا تو یہ منصوبہ ناقابل عمل ہو سکتا ہے۔

بحر اوقیانوس، اونٹاریو اور کیوبیک کاکسز نے اشارہ دیا ہے کہ زیادہ تر رہنما ٹروڈو کی حمایت نہیں کریں گے۔ تینوں علاقوں میں 153 میں سے 131 نشستیں ہیں جو لبرل پارٹی کے پاس ہاؤس آف کامنز میں ہیں۔

resignation

Justin Trudeau

Canadian pm