روٹھی بیوی کو منانے کا حربہ شوہر کو الٹا پڑ گیا
پنجاب کے شہر لالیاں میں روٹھی بیوی کو منانے کا حربہ شوہر کو الٹا پڑ گیا، بیوی کو منانے کی خاطر فائر لگنے کا ڈرامہ رچانے والا شوہر پابند سلاسل ہو گیا۔
علی رضا نے پولیس کو اطلاع دی کہ دوران ڈکیتی اسے دو افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ہے، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور دوران تفتیش علی رضا کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
لڑائی کے بعد پڑوسن کو صلح کے بہانے گھر بلا کر قتل کردیا گیا
پولیس کو معلوم ہوا کہ علی رضا کی بیوی جھگڑا کرکے اس سے ناراض ہوکر میکے چلی گئی ہے تو اس نے تیز دھار آلے سے زخم بنا کر ون فائیو پر فائر لگنے کی اطلاع دی تاکہ اس کی بیوی کا دل موم ہو جائے اور وہ واپس آجائے۔
حوالات میں بند 3 بھائیوں کو تھانے میں گھس کر قتل کردیا گیا
پولیس نے بوگس کال کرنے کے جرم میں علی رضا کو گرفتار کرلیا۔