Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، صحرا زیر آب

جدہ اور مکہ مکرمہ میں بھی موسلادھار بارش کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری
شائع 06 جنوری 2025 08:24am

مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث صحرائی علاقے زیر آب آگئے۔ متعدد علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

مسجد نبوی ﷺ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی، زائرین نے بارش کے دوران اللہ کے حضور دعائیں مانگیں۔

بارش کے باعث مدینہ منورہ ریجن میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج جدہ اور مکہ مکرمہ میں بھی موسلادھار بارش کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

Medina Rain