بلوچستان: پی بی 45 میں دوبارہ پولنگ کے بعد پی پی کے حاجی علی مدد جتک کامیاب
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد فارم 47 جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک 6883 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے۔
اتوار 5 جنوری کو بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن ٹربیونل کے حکم پر دوبارہ پولنگ ہوئی جس کے ریٹرننگ افسرسید نذیر احمد کے دستخط سے جاری کیے گئے۔
فارم 47 کے تحت غیر حتمی اورغیر سرکاری مطابق حلقے میں کل 17752 درست ووٹ ڈالے گئے جبکہ 41 ووٹ مسترد کردیے۔
بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، رہنما پیپلز پارٹی کی صوبائی اسمبلی رکنیت بحال
الیکشن ٹربیونل نے پیپلزپارٹی کے رکن علی مدد جتک کی رکنیت ختم کردی
غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک 6883 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرے نے 4122 اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے 3731 ووٹ حاصل کیے جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مجید خان اچکزئی 998 ووٹ حاصل کرسکے۔
حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 35.36 فیصد رہی۔