کراچی میں 6 سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق
کراچی میں بلدیاتی اداروں کی غفلت اور لاپروائی کے باعث نئے سال کے آغاز پر ہی ایک اور معصوم جان سے گیا، شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچے کے کھلے گٹر میں گرنے کا واقعہ شاہ فیصل کالونی 2 نمبر میں پیش آیا۔
کراچی میں 2024 کا آخری قتل کس کا ہوا؟
گٹر میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے لاش بہہ کر کورنگی پل کے نیچے نالے تک پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق کم سن بچے کی لاش جائے وقوعہ سے تقریباً 2 کلومیٹر دور سے ملی ہے۔
ریسکیو عملے نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچے کی لاش گٹر سے نکال لی گئی۔ عملہ سیفٹی کٹ اور آکسیجن ماسک کے بغیر ہی گٹر میں اترا۔
کراچی میں رات گئے خون کی ہولی، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی
6 سالہ عباد محمود آباد سے ماموں کی شادی میں شرکت کے لئے شاہ فیصل کالونی کے شادی ہال میں آیا تھا، اس دوران کھیلتے ہوئے باہر نکلا تو کھلے گٹر میں گرگیا۔