Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی سے متعلق ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں، مراسلہ وزارت موسمیاتی تبدیلی
شائع 05 جنوری 2025 05:11pm

وفاقی حکومت نے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ پلاسٹک پر پابندی کے اقدام پرعملدرآمد تیز کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019 میں اسلام آباد میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی، ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پلاسٹک کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پلاسٹک کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی، اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھرپلاسٹک بیگ کا دوبارہ استعمال دیکھا جارہا ہے۔

سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں کی تعمیر بند، گاڑیوں سے ٹیکس وصولی، پلاسٹک تھیلوں پر پابندی

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی سے متعلق ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں۔

اسلام آباد

Plastic

Polythene bags