بابر اعظم کے لیے سیالکوٹ میں تیار کردہ نئے بیٹ میں خاص کیا ہے؟
نئے سال کے پہلے ٹریننگ سیشن کے لیے جب قومی ٹیم بلے باز بابر اعظم نے نیٹس کا رُخ کیا تو ان کے ہاتھ میں اپنا روایتی گرے نکلس کا بلا نہیں تھا۔ بابر پر گہری نظر رکھنے والے ان کے فینز کے لیے یہ ایک انوکھی بات تھی۔
اس وقت پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور یہ ٹریننگ سیشن 3 جنوری کو کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کا حصہ تھا۔
ابھی حال ہی میں 28 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے دوران نصف سنچری مکمل کرنے پر بابر نے اپنا گرے نکلس کا بلا اٹھا کر داد وصول کی تھی۔
بابراعظم کو فارم میں واپسی کیلئے کس بھارتی کرکٹر کا طریقہ اپنانا چاہیئے؟
بابر اعظم کے لیے بنائے گئے ان خصوصی بلوں کا وزن 2.5 سے 2.8 پاؤنڈ تک ہے۔ ’کنگ ایڈیشن میں بھی وزن فکسڈ نہیں، یہ اس بات پر محنصر ہے کہ کتنی لکڑی استعمال ہوتی ہے۔ اسٹیکر اور گِرپ سے مزید وزن کا اضافہ ہوتا ہے۔‘
مگر اب یکم جنوری کے ٹریننگ سیشن کے دوران ان کے ہاتھ میں نیا بلا دیکھ کر فینز کو یقین ہوگیا کہ بابر نے کئی سال بعد اپنا بیٹ سپانسر بدل لیا ہے۔
یقیناً بابر اعظم کے لیے یہ اعزاز کی بات تھی کہ وہ 2020 سے 150 سال سے زیادہ عرصے سے اسپورٹس کا سامان بنانے والی برطانوی کمپنی گرے نکلس کے برانڈ ایمبیسڈر رہے۔
کپتان بابراعظم کا یوٹیوبرز،سابق کرکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ
خود گرے نکلس نے حال ہی میں انھیں ’فیب فور‘ یعنی اپنا بلا استعمال کرنے والے چار بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ مگر اب سوشل میڈیا پر ایک بیان میں گرے نکلس نے بابر کی تصویر کے ساتھ ڈھکا چھپا پیغام دیا کہ ’کاش یہ معلوم ہوتا کہ آپ اچھے دن گزار رہے ہیں، انھیں چھوڑنے سے قبل۔‘
گرے نکلس کی ویب سائٹ کے مطابق ’بابر اعظم پلیئرز ایڈیشن بیٹ‘ کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ تھی، توسوال اٹھتا ہے کہ بابر اعظم اب کون سا بلا استعمال کر رہے ہیں؟ یکم جنوری کے ٹریننگ سیشن کے دوران بابر نے سی اے اسپورٹس کا بلا اٹھا رکھا تھا۔
سی اے اسپورٹس کے مطابق اب بابر اعظم ’سی اے 56‘ نامی بیٹ استعمال کر رہے ہیں، یعنی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں وہ اسی بلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔