Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

بھارتی کوسٹ گارڈ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

سرچ آپریشن کے لیے بھیجی گئی ٹیم کو کچھ ہی دوری پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا
شائع 05 جنوری 2025 02:07pm

بھارت کی ریاست گجرات کے پوربندر ائیرپورٹ پر بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر دورانِ ٹریننگ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے تین ارکان بشمول دو پائلٹ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

سرچ آپریشن کے لیے بھیجی گئی ٹیم کو کچھ ہی دوری پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ ملبے سے تین لاشیں اور دو زخمیوں کو نکالا گیا۔

بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے نجی ہیلی کاپٹر گرا دیا

بھارتی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

ترکیہ میں ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا، 4 افراد ہلاک

یاد رہے کہ اس سے قبل 2021 میں ایسے ہی ایک حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

india

Gujrat

helicopter crash

cost guard

3 died