پیزا ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار، ماسٹر مائنڈ خاتون نکلی
فیصل آباد پولیس نے پیزا ڈیلیوری بوائے کے ساتھ وارداتیں کرنے والے تین رکنی گینگ کو حراست میں لے لیا ہے۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ان تمام وارداتوں کی ماسٹر مائنڈ ایک خاتون ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ پیزے کا آرڈر دیتی اور اس کے دو ساتھی اسلحہ کے زور پر ڈلیوری بوائے سے لوٹ مار کرتے۔
دنیا کا سب سے متنازع ’پیزا‘ ایجاد کرلیا گیا
گرفتار ڈاکو خاتون کے گھر سے واردات کیلئے نکلتے اور پیزا بوائز کو لوٹنے کے بعد اسی خاتون کے گھر واپس آجاتے.
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اب تک 15 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور ان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
گھر میں آیا پیزا مہمانوں تک پہنچانے سے پہلے ایک سلائس کیسے نکالیں
ملزمان کو علاقے میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا, ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر لوٹ مار کے سامان کو برآمد کر لیا۔
فیصل آباد پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے مشتبہ افراد کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ مزید وارداتوں کو روکا جا سکے۔
بچوں کے لئے خوشخبری، پیزا کی خوشبو والا دنیا کا پہلا ایکس بکس کنٹرولر تیار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید اہم معلومات ملنے کی توقع ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی مزید کارروائیاں جاری ہیں۔