Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

صائم ایوب کو فوری علاج کیلئے کس ملک بھیجا جا رہا ہے؟ محسن نقوی نے بتا دیا

امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے، چیئرمین پی سی بی
شائع 05 جنوری 2025 01:31pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین محسن نقوی کا اسٹار کرکٹر صائم ایوب سے رابطہ ہوا، ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد صاٸم ایوب کو فوری طور پر علاج کیلٸے لندن بھیجے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا ہے کہ لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب سٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا جبکہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے۔ صائم ایوب کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔ صائم ایوب کے علاج معالجے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

پاکستان ٹیم کے لیے بُری خبر، اوپنر صائم ایوب کرکٹ سے باہر

چیئرمین پی سی بی کے مطابق صائم ایوب کی لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے کر لی گٸی ہے۔ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب سے خود رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوے صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ون ڈے رینکنگ میں صائم ایوب نے لمبی چھلانگ لگادی

واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

Injury

chairman pcb

mohsin naqvi

saim ayub