مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری، اہم پابندی اُٹھا لی
مدینہ منورہ میں حاضری دینے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ہٹا لی گئی تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ختم ہوگئی ہے تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔
زائرین کیلئے عمرہ سے قبل بھیک نہ مانگنے کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا؟
نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔
مسجد نبویؐ میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔