Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

گراؤنڈ میں کوہلی کے ’اشاروں‘ نے آسٹریلوی تماشائیوں میں غصے کی آگ بھڑکا دی

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز تنازعات سے بھرپور رہی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے پر سلیجنگ کرتے رہے
شائع 05 جنوری 2025 11:57am

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز تنازعات سے بھرپور رہی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے پر سلیجنگ کرتے رہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے،5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جب کہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

وہیں بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی جو پوری ٹیسٹ سیریز میں ناکام نظر آئے، سلیجنگ کرنے میں سب سے آگے آگے رہے۔

ویرات کوہلی کی جانب سے آسٹریلوی بیٹر سیم کونسٹاس کو کندھا مارنے اور جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد شائقین کرکٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اب ویرات کوہلی کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ آسٹریلیوی تماشائیوں کو اشارے کے ذریعے انہیں غصہ دلاتے نظر آئے۔

پاکستان ٹیم کے لیے بُری خبر، اوپنر صائم ایوب کرکٹ سے باہر

سڈنی ٹیسٹ میں کھیل کے تیسرے روز ویرات کوہلی قائم مقام کپتان تھے اور تماشائیوں نے ان کو دیکھ کر شور مچایا تو جواب میں ویرات کوہلی نے 2018 میں ہونے والے آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی تماشائیوں کو یاد دلائی۔

ویرات کوہلی نے اپنی جیبیں دکھا کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان کی جیبیں خالی ہے، اس میں سینڈ پیپر نہیں ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو کہا گیا کہ وہ ہر وقت لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے بلاوجہ تماشائیوں کو طیش دلایا۔

virat kohli