Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کراچی میں کڑاکے کی سردی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر آگیا، بارش ہوگی؟

سردی کی حالیہ لہر کب تک جاری رہے گی؟
شائع 05 جنوری 2025 11:46am

کراچی میں کڑاکے کی سردی نے شہریوں پر کپکپی طاری کردی ہے، صبح اور رات میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آنے پر شہری گھروں میں دبک گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کا زور مزید کچھ روز جاری رہے گا۔

کراچی میں پارہ چھ سے آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے، جس کے بعد اب صبح اور رات کے ساتھ دن میں بھی ٹھنڈ محسوس کی جائے گی۔

سندھ: 2024 میں آوارہ کتوں نے 3 لاکھ افراد کو بھنبھوڑ ڈالا، کراچی میں 18 افراد جاں بحق 70 ہزار زخمی

ڈی جی میٹ سردار سرفراز کے مطابق سردی کی حالیہ لہر آہندہ ہفتے تک جاری رہے گی، کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان پر مغربی لہر ہے جس کے اثرات کولڈ ویو کی صورت میں کراچی میں دیکھے جارہے ہیں۔

چین میں پھیلے نئے وائرس کی پاکستان میں موجودگی کا انکشاف

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا زور مزید کچھ روز جاری رہے گا۔

karachi weather

Karachi Winter