Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

چائینیز کھانوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، ’تھوک کا تیل‘ استعمال کئے جانے کا انکشاف

مقامی حکام نے چینی ریسٹورنٹ کو بند کر دیا، رپورٹ
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2025 12:27pm

چینی ریسٹورنٹ کھانوں میں تیل ڈالنے کے بجائے تھوک شامل کر کے ڈش تیار کرنے کا تجربہ کرنے لگے جو انہی کے گلے پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کے صوبہ سیچوان میں ایک ریسٹورنٹ گھناؤنا عمل کرنے کی وجہ سے مشکل میں پڑ گیا۔ وہ گاہکوں کے کھانے کی پلیٹوں سے بچا ہوا مرچوں کا تیل نئے تیل میں ملا کر دوسرے گاہکوں کو پیش کر رہے تھے۔ یہ ری سائیکل تیل ہاٹ پاٹ سوپ بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ چین کے نانچونگ مارکیٹ ریگولیشن ایڈمنسٹریشن حکام نے اس کا پتہ چلا کر ریسٹورنٹ کو بند کر دیا۔

حکام کو گائے کے گوشت کی 11 عشاریہ 54 کلو گرام پرانی چکنائی ملی جسے ایک ریسٹورنٹ مصالحہ دار ہاٹ پاٹ بنانے کے لیے دوبارہ استعمال کر رہا تھا۔ مقامی حکام نے پرانا تیل اپنے ساتھ لے جا کر تفتیش شروع کردی۔ چین میں، بچ جانے والے کھانے کے اجزاء کو دوبارہ استعمال کرنا قانون کے خلاف ہے، اور یہ قانون 2009 سے نافذ ہے۔

ورلڈ ریکارڈ بنانے کا جنون، نوجوان نے 24 گھنٹے میں 150 ریسٹورینٹ پر کھانا کھالیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورنٹ کے مالک نے اعتراف کیا کہ ستمبر 2024 سے وہ گاہکوں کا بچا ہوا مصالحہ دار سوپ لے رہے تھے، مرچ کا تیل نکال کر نئے تیل میں ملا رہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسا کھانے کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا تھا۔

میکڈونلڈ کی عجیب برانچ جہاں کسٹمر موت کو سامنے رکھ کر کھانا کھاتے ہیں

اگرچہ بچا ہوا کھانا دوبارہ استعمال کرنا خلاف قانون ہے، چین میں کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ بہت سے ہاٹ پاٹ ریسٹورنٹ اپنے کھانے کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے ایک عرصے سے پرانے تیل کو نئے تیل میں ملا کر گاہکوں کو پیش کر رہے ہیں۔

چونگ کنگ سے تعلق رکھنےوالے ایک شخص کا کہنا تھا کہ بہت سے مقامی افراد جانتے ہیں کہ ہاٹ پاٹ ریسٹورنٹ تیل کا دوبارہ استعمال کرتے ہیں، لیکن ہم پھر بھی وہاں جاتے ہیں کیونکہ کھانا اس کے بغیر اتنا مزیدار نہیں ہوتا۔“

CHINESE RESTAURANT

busted

Making 'Saliva Oil

By Reusing Oil

From Leftover Soup

Sichuan restaurant