Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

لاہور: برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفیکٹ ون ونڈو بند کرنے کی خبر پر ترجمان نادرا کی وضاحت

ایجنٹ مافیا کے خاتمے کے لیے مینول فارم وصولی کا کاؤنٹر بند کیا گیا، ترجمان نادرا
شائع 05 جنوری 2025 09:51am

لاہور کے جناح ٹاؤن ہال سے متعلق آج نیوز کی خبر پر ترجمان نادرا کا بیان سامنے آگیا ہے، نادرا ترجمان کا کہنا ہے کہ سول رجسٹریشن کا ون ونڈو کاؤنٹر خدمت مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

دو جنوری کو آج نیوز نے خبر دی تھی کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور نے برٹھ اینڈ ڈیٹھ سرٹیفیکٹ ون ونڈو بند کر دی ہے، جس سے برتھ اینڈ ڈیٹھ سرٹیفکٹ کا حصول شہریوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شعبہ پیدائش اموات سرٹیفیکٹ کا اختیار نادرا کو سونپ دیا ہے، ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ چند روز میں نیا سیٹ اپ تشکیل دیا جائے گا۔

نادرا ترجمان نے اس پر وضاحت کی کہ ایجنٹ مافیا کے خاتمے کے لیے مینول فارم وصولی کا کاؤنٹر بند کیا گیا ہے۔ سرٹیفکیٹس کے اجرا کی سہولت کسی موقع پر بند نہیں کی گئی۔ جناح ٹاؤن ہال میں سول رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

NADRA