Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

بگن واقعہ اور تربت دھماکا: انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں، شہباز شریف
شائع 05 جنوری 2025 08:44am

وزیراعظم شہباز شریف نے تربت میں ہوئے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم دہشت گردی کو پاکستان سے ختم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کو بلوچستان میں ضلع تربت کے بازار میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا تھا جس میں پانچ افراد جاں بحق اور ایس ایس پی زوہیب محسن بلوچ سمیت چھپن افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق زوہیب محسن بلوچ اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں بازار سے گزر رہے تھے کہ زور دار دھماکہ ہوگیا، بیس زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے، اکتیس زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعظم نے شہید افراد کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

وزیر اعظم نے زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

علاوہ وزیں، وزیراعظم نے لوئر کرم میں فائرنگ کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت زخمیوں کیلئے صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

turbat

PM Shehbaz Sharif

turbat blast

Kurram Situation

Bagan