Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

حماس کی قید میں موجود اسرائیلی خاتون فوجی نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنادی

ویڈیو میں 19 سالہ اسرائیلی فوجی لیری الباگ کو دکھایا گیا ہے
شائع 05 جنوری 2025 08:42am

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ میں قید اسرائیلی خاتون فوجی کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے بروز ہفتہ ایک ویڈیو جاری کی۔ ویڈیو میں ایک اسرائیلی خاتون فوجی کو غزہ میں یرغمال بنائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ خاتون اکتوبر 2023 سے حماس کی حراست میں ہیں۔ ویڈیو میں 19 سالہ اسرائیلی فوجی لیری الباگ کو دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیری الباگ کی عمر 18 سال تھی جب انہیں حماس نے غزہ کے قریب ایک مقام سے گرفتار کیا۔ ان کے ساتھ چھ دیگر نوجوان خواتین بھی پکڑی گئی تھیں جو آج تک حماس کی حراست میں ہیں۔

اسرائیل کو یمن میں ٹھوس ایندھن والے خوفناک میزائلوں کی تلاش، یہ کتنے طاقتور ہیں؟

یرغمالیوں کے اہل خانہ کی مدد کرنے والے ایک گروپ نے بتایا کہ لیری الباگ کے اہل خانہ نے ان کی ویڈیو کو عوامی سطح پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی خاتون قیدی لیری الباگ نے اسرائیلی وزیراعظم کو کھری کھری سنادیں۔

سائبر ٹرک دھماکے میں ملوث امریکی فوجی افغانستان میں بے گناہوں کی ہلاکت پر شرمندہ؟

اُدھر اسرائیل میں سیکڑوں افراد رات گئے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جہاں مظاہرین نے قیدیوں کو رہا کرانے اور حماس کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے بڑا مظاہرہ کیا۔

اسرائیلی پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

israeli woman armed

arrested by hamas

hamas released video

Teen Israeli Hostage