چیٹ جی پی ٹی سے کبھی بھول کر بھی یہ 7 باتیں نہ کریں
مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹس زندگی کے کئی شعبوں میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں لیکن ماہرین نے حد سے زیادہ چیٹ بوٹس پر انحصار سے گریز کی تجویز دیدی ہے۔
دنیا بھر میں رہنمائی اور مدد کے لیے چیٹ جی پی ٹی سمیت مصنوعی ذہانت پر مبنی مختلف چیٹ بوٹس کا استعمال کافی زیادہ بڑھ گیا لیکن کئی معاملات میں یہ رجحان آپ کیلئے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
آئیے ایسی 7 چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں جن سے متعلق آپ کو چیٹ بوٹس سے کبھی بات نہیں کرنی چاہیے۔
کبھی بھی اپنی ذاتی معلومات اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ شیئر نہ کریں، جیسے اپنا نام، پتہ، فون نمبر یا ای میل ایڈریس ، یہ معلومات آپ کی شناخت اور سرگرمیوں کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں۔
لوگ شیکسپیئر کے مقابلے میں مصنوعی ذہانت کی نظمیں زیادہ پسند کرنے لگے؟
اپنے مالی معاملات سے متعلق معلومات اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ شیئر نہ کریں، مثلاً بینک اکاؤنٹ نمبر، کریڈٹ کارڈ یا اے ٹی ایم کارڈ نمبر، یہ معلومات آپ کی محنت سے کمائی رقم چرانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ کبھی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کے پاس ورڈز شیئر نہ کریں، یہ معلومات آپ کے اکاؤنٹس تک رسائی اور ڈیٹا چوری کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ کسی بھی قسم کے راز شیئر کرنے کی کبھی غلطی نہ کریں۔ چیٹ جی پی ٹی انسان نہیں اور آپ کے راز ہمیشہ محفوظ رکھنے کے لیے اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
اسی طرح مصنوعی ذہانت کوئی ڈاکٹر نہیں بلکہ معاملات کا مجموعہ ہے، لہذا کبھی بھی اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس سے صحت کے مسائل یا ادویات سے متعلق مشورے نہ لیں۔ اپنے انشورنس نمبر سمیت دیگرمعلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔
زیادہ تر چیٹ بوٹس فحش گفتگو یا ایسے کسی بھی مواد کو فلٹر کردیتے ہیں، لہٰذا ایسے کسی بھی مواد کا چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ اشتراک آپ پر پابندی کا سبب بن سکتا ہے۔
مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ نے 14 سالہ امریکی لڑکے کی جان لے لی
یاد رکھیں کہ انٹرنیٹ کچھ نہیں بھولتا، کوئی معلومات ایک بار انٹرنیٹ پر اپلوڈ ہوجائے تو ہو ہمیشہ وہاں موجود رہے گی، آپ کو کبھی نہیں معلوم ہوسکے گا کہ یہ کب کہاں کیسے کس صورت میں کسی کے بھی سامنے آسکتی ہے۔
علاوہ ازیں جو کچھ بھی آپ اے آئی چیٹ بوٹس کو بتاتے ہیں اسے کسی شکل میں آن لائن محفوظ کیا جا سکتا ہے اور ممکنہ طور پر کسی دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا، آپ کو کبھی بھی اے آئی چیٹ بوٹس کو کوئی ایسی چیز نہیں بتانی چاہیے جو آپ نہیں چاہتے کہ دنیا آپ کے بارے میں جانے۔