پارا چنار میں طوری بنگش قبائل کا جرگہ، ڈی سی پر حملے کی مذمت
پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کا ہنگامی جرگے، کرم میں ڈی سی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کا جرگہ جس میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
لوئر کُرم میں سرکاری گاڑیوں پر حملے میں زخمی ڈپٹی کمشنر پشاور منتقل، حالات قابو میں ہیں، بیرسٹر سیف
عمائدین جرگہ نے کہا کہ ضلع کرم میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ افسوسناک ہے، امن معاہدے کے باوجود فائرنگ کا واقعہ امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
کوئٹہ : گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ڈی سی پنجگور چل بسے، چیئرمین میونسپل کمیٹی کی حالت خطرے سے باہر
عمائدین جرگہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ضلع کرم میں علاقوں میں تین ماہ سے زائد عرصے سے آمد ورفت کے راستے بند ہیں، انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے باعث اسی ٹرکوں پر مشتمل قافلہ تاحال روانہ نہیں ہوسکا ہے۔