’بنا اجازت آئی فون نے ہم جنس پرست بنا دیا‘، صارف نے ایپل پر مقدمہ کردیا
آئی فون صارف نے ایپل پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوائس نے اسے اس کی مرضی کے بغیر ہم جنس پرست بنا دیا۔
مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کے آئی فون پر ’ایپ‘ نے مجھے میری مرضی کے خلاف ہم جنس پرست بنایا، اس نے ایل جی بی ٹی تھیم والے ٹوکن پیش کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف عدالت میں کیس دائر کر دیا۔
رازو میلوف نامی شخص نے ایپل پر درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے آئی فون کی جانب سے اسے ہم جنس پرست بنانے پر اسے شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
آئی فون صارفین خبردار، یہ ایپ آپ کے تمام پاسورڈز لیک کرسکتی ہے
2019 میں ”اخلاقی مصائب اور دماغی صحت کو پہنچنے والے نقصان“ کا مقدمہ دائر کرنے والے شہری نے دعویٰ کیا کہ اس کے آئی فون نے اسے ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دھوکا دیا اور ہم جنس پرست بنا دیا، کرپٹو کرنسی ایپ میں شامل ہونے کے بعد میں ہم جنس تعلقات والی ’گے کوئنز‘ نامی ایپ میں پھنس گیا۔
ماسکو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت رازو میلوف نے ہرجانے کی مد میں ایک ملین روبل مانگے ہیں، تاہم مذکورہ شخص کو وہ رقم نہیں مل سکی جس کی وہ امید کر رہے تھے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی کوئی انتخاب نہیں، خاص طور پر ایپل کی مصنوعات کے ذریعے تو بالکل نہیں ہے۔
روسی شہری رازو میلوف کا مزید کہنا ہے کہ اسے کرپٹو کرنسی کی ادائیگی کی ایپ پر ’گے کوئنز69‘ موصول ہوئے تھے، یہ ایپ اس نے 2017 میں آئی فون پر ڈاؤن لوڈ کی تھی۔
اس نے کہا کہ میں نے سوچا واقعی میں کسی چیز کو آزمائے بغیر کیسے فیصلہ کرسکتا ہوں؟ اس خیال سے اس نے ہم جنس تعلقات رکھنا شروع کر دیے، جس کے بارے میں زندگی میں کبھی کوشش نہیں کی تھی۔
ایپل نے آئی فون 14 اور ایس ای کی فروخت بند کردی
رازو میلوف نے کہا کہ میں 2 ماہ گزرنے کے بعد کہہ سکتا ہوں کہ میں اپنی ہی جنس کے ایک رکن کے ساتھ پھنس گیا ہوں اور اب باہر نہیں نکل سکتا، میرا ایک بوائے فرینڈ ہے، میں نہیں جانتا اپنے والدین کو کیسے سمجھائوں؟
انہوں نے کہا کہ ’گے کوئنز‘ کے تحفے کے بعد میری ”زندگی بدتر سے ہوگئی اوراب کبھی نارمل نہیں ہوگی“۔ مذکورہ شخص نے ایپل پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہیرا پھیری سے اسے ہم جنس پرستی کی طرف دھکیل رہا ہے، اس معاملے سے میری ذہنی صحت کو نقصان پہنچا ہے۔