Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مٹھائی کھانے والی طالبہ کا جبڑا ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم

19 سالہ خاتون کے جبڑے میں دو مقامات پر فریکچر آئے
شائع 04 جنوری 2025 07:31pm

کنیڈین 19 سالہ طالبہ ٹافی چبانے کے چکر میں اپنا جبڑا توڑ بیٹھی، جبڑا ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

بھارٹی میڈیا کے مطابق جبڑا توڑ ٹافی(jawbreaker) کی وجہ سے ایک 19 سالہ خاتون کا جبڑا حقیقت میں اس وقت ٹوٹ گیا جب وہ اسے کاٹنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

طالبہ جویریہ وسیم نے انٹرنیٹ پر متعدد لوگوں کو ایسی چھوٹی بڑی ٹافیاں کاٹتے ہوئے دیکھا تھا لیکن طالبہ نے کبھی کسی کو تین انچ کی جبڑا توڑ ٹافی کاٹتے ہوئے نہیں دیکھا تھا۔

کھلی آنکھوں سے بھی نہ دکھنے والے دنیا کے سب سے عجیب خفیہ ہتھیار

جویریہ نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا جو کہ ان کی زندگی کا بدترین فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ وہ ٹافی کی صرف بیرونی تہہ کو ہی ہلکا سا نشان لگا پائی تھیں کہ انکے نچلے جبڑے میں اچانک شدید درد محسوس ہوا۔

آسمان پر عجیب وغریب مخلوق کی پرواز سے خوف وہراس

نوجوان خاتون کی ایک دوست نے بتایا کہ جویریہ کا ایک دانت کٹ چکا ہوا تھا اور جب جویریہ نے خود اسے چیک کیا تو اسے دانت کو چھونے پر معلوم ہوا کہ ایک دوسرا دانت بھی ہل رہا ہے۔ درد اتنا تھا کہ جب خاتون منہ کھولتیں توشدید درد ہونے لگتا تھا۔

ان کی دوست نے فوری ایمبولینس کو بلایا۔ بعد میں ایک ایکسرے سے معلوم ہوا کہ خاتون کے دانت کے ہلنے کی وجہ یہ تھی کہ خاتون نے جبڑے کو کاٹنے کی کوشش میں دو جگہوں پر اپنے جبڑے کو فریکچر کردیا تھا۔

india

girls students

jawbreaker