دوسرا کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: ریکلٹن کی شاندار ڈبل سنچری، جنوبی افریقہ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن می کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ریکلٹن نے شاندار ڈبل سنچری جڑ دی جس کی مدد سے میزبان ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
جنوبی افریقہ نے گزشتہ روز اوپنر ریان رکیلٹن اور کپتان ٹیمبا باوما کی شاندار سینچریوں کی بدولت کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے تھے۔ آج کھیل شروع ہونے کے بعد جنوبی افریقہ نے ابھی اپنے مجموعی اسکور میں 7 رنز کا ہی اضافہ کیا تھا کہ اسے پانچویں وکٹ بھی کھونا پڑی۔
اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن نے پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف کھیلی گئی پہلی اننگز میں 615 رنز داغ دئے ، جبکہ ریکلٹن نے ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے 259 رنز بنائے۔
گزشتہ روز کے سنچری میکر ریان رکلٹن نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کی پہلی ڈبل سنچری 24 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ مکمل کی۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی پوزیشن مستحکم، پاکستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
کپتان ٹمبا باووما اور کائل ویرینا نے بھی سنچریاں جڑ دیں۔
سلمان آغا اور محمد عباس نے تین تین شکار کئے۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔