Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

دس گرام اور ایک تولہ سونے کی قیمت میں بھاری کمی

پاکستان میں سونے کی نئی قیمتیں کیا ہیں؟
شائع 04 جنوری 2025 06:26pm

پاکستان میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری خبر رسں ایجنسی ”اے پی پی“ نے رپورٹ کیا کہ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے پر فروخت ہوا، گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت فروخت 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے تھی۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1029 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہو گئی جو کہ گزشتہ روز 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے تھی۔

جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 17 ہزار 614 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 671 روپے ہو گئی۔

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 350 اور2 ہزار 872.08 روپے پر مستحکم رہیں۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2657 ڈالر سے 18 ڈالر کم ہو کر 2639 ڈالر ہو گئی۔

bullion rates

Gold Rates 2024