Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ افغان انسانی اسمگلر گرفتار

گرفتار ملزم قاری جان محمد انسانی اسمگلر افسر خان کا بھائی ہے، ایف آئی اے حکام
شائع 04 جنوری 2025 04:16pm

یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر قاری جان محمد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم قاری جان محمد کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جو انسانی اسمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی لسٹ میں شامل تھا، ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔

کراچی سی ٹی ڈی اہلکار ہی کرپٹو کرنسی تاجر کے ’اغواکار‘ نکلے، بھاری رقم اکاؤنٹ میں منتقل

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل سے انسانی سمگلنگ سے متعلق ٹھوس شواہد برآمد ہوئے ہیں، برآمد شدہ شواہد میں انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثے سے متعلق مواد بھی شامل ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم قاری جان محمد انسانی اسمگلر افسر خان کا بھائی ہے، افسر خان کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

کراچی میں بے گھر ہونے کےخوف نے ایک اور شخص کی جان لے لی

حکام کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔

FIA

Greece Boat Capsized

Afghan Human Trafficker