سنیتا آہوجا گووندا سے الگ گھر میں رہتی ہیں ، اہلیہ کا انکشاف
بالیوڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ دونوں الگ الگ گھروں میں رہتے ہیں۔
سنیتا آہوجا اہنے منفرد انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں سنیتا نے اداکار کے ساتھ اپنی زندگی کے مختلف پہلووں پر بات کی۔
ابھیشیک اور ایشوریا کی ایک ساتھ ایئرپورٹ آمد، ویڈیو وائرل ہوگئی
سنیتا نے انکشاف کیا کہ وہ اور گووندا الگ الگ گھروں میں رہتے ہیں۔ لیکن اس کی و جہ ان کے تعلقات کی خرابی نہیں ہے بلکہ ان کے مختلف معمولات ہیں۔
سنیتا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے دو گھر ہیں۔ ہمارے اپارٹمنٹ کے سامنے ہی ایک بنگلہ ہے۔ میں اپنے بچوں کے ساتھ ایک فلیٹ میں رہتی ہوں۔ گووندا رات گئے تک بنگلے میں رہتے ہیں۔
ا سنیتا نے مزید کہا کہ گووندا باتوں کے شوقین ہیں۔ انہیں جہاں بھی 10 لوگ ملتے ہیں وہیں بیٹھ کر باتیں کرنا شروع کردتے ہیں۔ جبکہ میں اور میرے بچے زیادہ باتیں نہیں کرتے ہیں۔ کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ زیادہ باتیں کرنے سے توانائی ضائع ہوجاتی ہے۔
سنیتا کا یہ بھی کہناتھا کہ گووندا اکثر ملاقاتوں کے بعد لیٹ ہوجاتے ہیں۔ انہیں جلدی صبح جاگنا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں نے الگ الگ گھر میں رہنا پسند کیا ہے۔
گوووندا کی رومانوی زندگی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ آئندہ زندگی میں میرے شوہر نہ بنیں۔ ہم کہیں نہیں جاتے ہیں۔ میرادل چاہتا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ سڑک کے کنارے پانی پوری کھاوں۔ لیکن اس نے اپنے کام میں اتنا وقت خرچ کر دیا ہے کہ مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ ہم کبھی ایک ساتھ فلم دیکھنے گئے تھے۔
یاد دہے کہ گووندا کی شادی کو 37 سال بیت چکے ہیں۔ ان کے دو بچے ہیں۔جنکے نام ٹینا اور یشور دھن آہوجا ہے۔ ٹینا کو بالی ووڈ میں کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی ہے لیکن سنیتا کو اپنے بیٹے یش سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ یش رودھن جلد ہی بالیووڈ میں اپنے ڈیبیو کے ذریعے انٹری دیں گے۔